نئی دہلی،30؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریزرو بینک آف انڈیا( (RBIجلدہی ایک روپے کے نئے نوٹ کوجاری کرسکتاہے۔ساتھ ہی ایک روپے کے پرانے نوٹ اور سکے بھی پہلے کی طرح مارکیٹ میں چلتے رہیں گے۔بتا دیں کہ مودی حکومت نے گزشتہ سال 8 نومبر کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کر دیئے تھے۔500کے نوٹ کے بعد مارکیٹ میں نئے طور پر آئے۔اس کے ساتھ ہی 2000کے نوٹ بھی چلن میں لائے گئے۔ان نوٹوں کا پرنٹ حکومت کرے گی۔نوٹ پرایک روپے کے سکے کا پیٹرن بھی ہوگا۔آر بی آئی نے ایک پریس ریلیز جاری کر منگل کو اس کی اطلاع دی۔بتا دیں کہ ابھی تک ایک روپے کے نوٹ حکومت خود جاری کرتی تھی۔پہلی بار آر بی آئی یہ کام کرے گا۔آر بی آئی کی جانب سے کہا گیا- کوانیج ایکٹ 2011 کے تحت ان نوٹوں کو قانونی منظوری ملے گی۔ان نوٹوں پر اکنامک افیئرز سکریٹری ششکات غلام کے دستخط ہوں گے۔غور طلب ہے کہ 8نومبر 2016کو مرکزی حکومت نے کالے دھن پرلگام لگانے کے لئے معیشت میں سب سے زیادہ مقبول 500اور 1000روپے کی کرنسی پرپابندی لگادی تھی۔